بدھ 21 اکتوبر 2026 - 20:39
رہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات، جنگی صورت حال اور معاشی مسائل پر تبادلۂ خیال

حوزہ/ ایران کی مجلسِ شورائے اسلامی کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات کی، جس میں جنگی صورت حال، قومی اتحاد، ملکی معیشت اور عوام کو درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مجلسِ شورائے اسلامی کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات کی، جس میں جنگی صورت حال، قومی اتحاد، ملکی معیشت اور عوام کو درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں امریکہ اور اسرائیل کی فوجی، اقتصادی اور نفسیاتی جنگ کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ملک کی طاقت کے مختلف پہلوؤں کو مضبوط بنانے، قومی اتحاد اور سماجی یکجہتی کے تحفظ میں پارلیمنٹ کے ارکان کے مؤثر کردار اور عوام کی باشعور شرکت جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی گئی، تاکہ عوام کو درپیش معاشی اور روزمرہ زندگی کے مسائل حل کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ ایران کے اہم اتحادی ممالک کے ساتھ متعلقہ امور کو آگے بڑھانے پر بھی توجہ دی گئی۔

اس موقع پر مجلسِ شورائے اسلامی کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے رہبر انقلاب اسلامی کو مسلط کردہ تیسری جنگ کے آغاز سے اب تک پارلیمنٹ کے ارکان کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے ملک کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے پارلیمنٹ کے موجودہ اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha